وزیر خارجہ کی گوٹیرش سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

گوٹیرش نے  اقوام متحدہ اور ترکیہ کے مابین  قریبی تعاون اور بحیرہ اسود میں اناج راہداری سمیت یوکرینی جنگ کے  اثرات کو عالمی سطح پر کم کرنے میں ترکیہ کی کوششوں کو سراہا

2041334
وزیر  خارجہ کی گوٹیرش سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

 وزیر خا رجہ  خاقان فیدان نے  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سے ملاقات کی ہے ۔

 ترک امور خارجہ نے ایکس سوشل میڈیا  پرایک بیان میں  بتایا کہ فیدان نے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے تحت نیو یارک میں یہ ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں  یوکرین کی تازہ صورتحال،بحیرہ اسود میں اناج راہداری اور مسئلہ قبرص پر غور کیا گیا ۔

 اقوم متحدہ کے  دفتر ترجمان نے تحریری بیان میں بتایا کہ گوٹیرش نے  اقوام متحدہ اور ترکیہ کے مابین  قریبی تعاون اور بحیرہ اسود میں اناج راہداری سمیت یوکرینی جنگ کے  عالمی  اثرات کو کم کرنے میں ترکیہ کی کوششوں کو سراہا  ۔

 علا وہ ازیں اس ملاقات میں مسئلہ قبرص کے علاوہ شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں