ترکیہ گزشتہ آٹھ ماہ میں ترکیہ آنے والوں سیاحوں کی تعداد 36 ملین سے تجاوز کرگئی

وزارت ثقافت و سیاحت کے بیان کے مطابق ستمبر تک 33  ملین  426 ہزار 940 غیر ملکی اور بیرون ملک مقیم 3  ملین  327 ہزار 206 شہریوں نے ترکیہ کی سیر کی

2040892
ترکیہ گزشتہ آٹھ ماہ میں ترکیہ آنے والوں سیاحوں کی تعداد 36 ملین سے تجاوز کرگئی

ترکیہ  میں  اس سال کے 8 ماہ کے عرصے میں 36 ملین 754 ہزار 146 سیاح تشریف لائے ہیں۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے بیان کے مطابق ستمبر تک 33  ملین  426 ہزار 940 غیر ملکی اور بیرون ملک مقیم 3  ملین  327 ہزار 206 شہریوں نے ترکیہ کی سیر کی۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 ماہ کے عرصے میں ترکیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 13.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس عرصے میں ترکیہ میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں روسی فیڈریشن گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44.84 فیصد اضافے   اور   4 ملین 351 ہزار 254 سیاوھ کے  ساتھ پہلے، جرمنی 44.84 فیصد اضافے اور 4 ملین 82 ہزار 994 سیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، برطانیہ  6.03 فیصداضافے اور  2  ملین  652 ہزار 181 افراد کے ساتھ تیسرے  نمبر  پر رہا ہے۔ ان ممالک کے بعد بلغاریہ اور ایران کا نمبر آتا ہے۔

ماہ اگست میں ترکیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 6  ملین  660 ہزار 700  ہے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 5.65 فیصد زیادہ ہے۔

ماہ اگست میں سب سے زیادہ سیاحوں کو بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں جرمنی 1٫52 فیصد اضافے اور871 ہزار  270 افراد کے ساتھ پہلے نمبر پر ،ر روسی فیڈریشن 5.68 فیصد اضافے اور 852ہزارسیاحوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر  اور  برطانیہ   6.96 فیصد اضافے  اور 588 ہزار 448 سیاحوں کے ساتھ  تیسرے نمبر پر رہا ہے جبکہ اس کے بعد   ایران اور پولینڈ کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں