صدر ایردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی نیو یارک ترکش ہاوس میں ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بدسلوکی، نفرت انگیز تقاریر اور جارحیت کی حوصلہ افزائی کرنے والے حالیہ پاپولسٹ تقریروں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

2040434
صدر ایردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم  کی نیو یارک ترکش ہاوس میں ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بدسلوکی، نفرت انگیز تقاریر اور جارحیت کی حوصلہ افزائی کرنے والے حالیہ پاپولسٹ تقریروں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

صدر ایردوان اور انور ابراہیم نے نیویارک، امریکہ   میں ترکش ہاوس  میں ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے حوالے سے مشترکہ بیان  جاری کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ متعدد  یورپی ممالک میں آزادی اظہار کی آڑ میں قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کرنے، مسلمانوں کے خلاف بدسلوکی، نفرت انگیز تقاریر اور جارحیت کی حوصلہ افزائی کرنے والے پاپولسٹ خطابات  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

ایردوان اور انور ابراہیم نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستوں کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے فروغ کو جرم قرار دینے اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا، "ہم حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کا احترام کرنے والے امتیازی سلوک، زینو فوبیا، نسل پرستی اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔



متعللقہ خبریں