ترکیہ: قارا باغ آپریشن ایک حفاظتی تدبیر ہے جسے آذربائیجان اپنی زمین پر ضروری سمجھتا ہے

ہمیں یقین ہے کہ، نتائج کو ملحوظ رکھتے ہوئے،  آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری مذاکراتی مرحلے کا دوام قیامِ امن و استحکام کا واحد راستہ ہے: ترکیہ وزارت خارجہ

2039683
ترکیہ: قارا باغ آپریشن ایک حفاظتی تدبیر ہے جسے آذربائیجان اپنی زمین پر ضروری سمجھتا ہے

ترکیہ نے کہا ہے کہ قارا باغ میں انسداد دہشت گردی آپریشن ایک حفاظتی تدبیر ہے جسے آذربائیجان اپنی زمین پر ضروری سمجھتا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کے علاقے قاراباغ میں غیر قانونی آرمینی مسلح عناصر آذربائیجان کی فوج اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مسلح حملے اور اشتعالی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے جواب میں آذربائیجان کی فوج نے خاص طور پر فوجی عناصر کو ہدف بنانے والے انسدادِ دہشت گردی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سن 2020 میں دوسری قارا باغ جنگ کے خاتمے کے بعد سے آذربائیجان، فیلڈ کی صورتحال سے متعلق، اپنے جائز اندیشوں کو مستقل بیان کرتا چلا آ رہا ہے لیکن ان اندیشوں کو دور کرنے کے لئے کُچھ نہیں کیا گیا۔ آذربائیجان اپنی زمین پر ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا  ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ، نتائج کو ملحوظ رکھتے ہوئے،  آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری مذاکراتی مرحلے کا دوام قیامِ امن و استحکام کا واحد راستہ ہے"۔



متعللقہ خبریں