ترکیہ: فیدان۔بائراموف ملاقات

ملاقات ٹرکش ہوم میں طے پائی اور مذاکرات میں قارا باغ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی

2039770
ترکیہ: فیدان۔بائراموف ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کل، نیویارک میں اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں، آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات ٹرکش ہوم میں طے پائی اور مذاکرات میں قارا باغ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ فیدان نے کل یونان کے وزیر خارجہ 'یورگوس ییراپیٹریٹیس' کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان اور یونان کے وزیر اعظم' کیریاکوس میچوتاکس' کے درمیان آئندہ دنوں  نیو یارک میں متوقع مذاکرات  کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ فیدان کی اٹلی کے نائب وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ ملاقات میں غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر غور کیا گیا ہے۔

فیدان نے سوٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسسز اور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری  کے ساتھ بھی ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں