ترکیہ: صدر ایردوان صفر کچرا قرارداد پر دستخط کر کے تحریک کے پہلے رضاکار بن گئے

ہم، بحیثیت ترکیہ، آئندہ نسلوں کے بارے میں اپنے فرائض کو بطریقِ احسن پورا کرنے کی کوششوں میں ہیں سال 2053 کے لئے ہمارا ہدف زہریلی گیسوں کے اخراج کو صفر کرنا ہے: ایردوان

2039148
ترکیہ: صدر ایردوان صفر کچرا قرارداد پر دستخط کر کے تحریک کے پہلے رضاکار بن گئے
erdogan kuresel sifir atik iyi niyet beyani imza1.jpg
erdogan kuresel sifir atik iyi niyet beyani imza.jpg
erdogan kuresel sifir atik iyi niyet beyani imza1.jpg
erdogan kuresel sifir atik iyi niyet beyani imza.jpg

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں اور اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کی زیرِ قیادت پیش کی گئی   "گلوبل صفر کچرا "نیک نیتی قرارداد پر پہلے  دستخط کر دیئے ہیں۔

خاتونِ اوّل امینہ ایردوان کی زیرِ قیادت ٹرکش ہوم میں منعقدہ "گلوبل صفر کچرا تحریک  کی جانب ایک قدم" نامی تقریب میں صاف ستھری دنیا کے لئے پیش کردہ قرارداد پر دستخط  کئے گئے ہیں۔

صدر ایردوان ، "گلوبل صفر کچرا  قرارداد "پر دستخط کر کے تحریک کے پہلے رضاکار بن گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے امینہ ایردوان کے ہمراہ تحریک کے بِل بورڈ پر بھی دستخط کئے۔

"گلوبل صفر کچرا نیک نیتی قرارداد" کے بارے میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے انسانیت کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہم دستخط کئے ہیں۔ اس قرارداد پر دستخط کر کے ہم نے زیادہ صاف ستھری، سرسبز اور قابلِ رہائش دنیا کے لئے اپنا موقف واضح کر دیا ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ امینہ ایردوان کی زیرِ قیادت 2017 میں شروع ہونے والی یہ تحریک اب ایک عالمی مارکہ بن چکی ہے۔ ترکیہ کے ساتھ ساتھ  105 ممالک میں 30 مارچ کو بین الاقوامی صفر کچرا  دن اعلان کیا گیا ہے اور ہمیں اس بات پر نہایت مسرت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کے بحران کے خلاف ہم کثیرالجہتی  شکل میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم، بحیثیت ترکیہ، آئندہ نسلوں کے بارے میں اپنے فرائض کو بطریقِ احسن پورا کرنے  کی کوششوں میں ہیں۔ سال 2053 کے لئے ہمارا ہدف زہریلی گیسوں کے اخراج کو بالکل صفر درجے پر لانا ہے۔ میں یہاں سے، گلوبل وارمننگ کے سرفہرست ذمہ دار ممالک سمیت ہر ایک سے حرکت میں آنے کی اپیل کرتا ہوں"۔

واضح رہے کہ مذکورہ قرار دادا ،تحریک میں شخصی شرکت کےلئےکھولی گئی، انٹر نیٹ سائٹ"https://zerowastecommitment.com  " سے دستخط کے لئے پیش کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں