وزیر خارجہ حقان فیدان کی امریکہ میں سفارتی مصروفیات

فیدان، جو اقوام متحدہ (یو این) کی 78ویں جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک میں تھے، نے سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

2038852
وزیر خارجہ  حقان فیدان کی امریکہ میں سفارتی مصروفیات
fidan martin.jpg

 وزیر خارجہ حقان فیدان  نے جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔

فیدان، جو اقوام متحدہ (یو این) کی 78ویں جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک میں تھے، نے سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

فیدان نے بیربوک سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دائرہ  کار میں ترک ہاوس  کی  عمارت میں ملاقات کی ہے ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں  نیٹو کی رکنیت کے عمل اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیدان نے نیویارک میں آئرلینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور دفاع مائیکل مارٹن سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی اعلیٰ سطحی دوروں، بحیرہ اسود کے گرین انیشیٹو، مسئلہ قبرص کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور ترکی یورپی یونین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں