ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں ترکیہ کے سب سے بڑا اسٹریٹجک پارٹنر ہے: وزیر قومی دفاع یشار گیولر

وزیر قومی دفاع یشار گیولر  نے  انقرہ میں ملائیشیا کے سفیرسازالی  بن مصطفی کمال، غیر ملکی مشنز کے نمائندوں، فوجی معززین اور بہت سے مہمانوں نے استقبالیہ میں شرکت کی

2038761
ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں ترکیہ کے سب سے بڑا اسٹریٹجک پارٹنر ہے: وزیر قومی دفاع یشار گیولر

وزیر قومی دفاع یشار گیولر  نے کہا کہ ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں ترکیہ کے سب سے بڑے اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

ملائیشیا کے 66ویں یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت انقرہ میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر قومی دفاع یشار گیولر  نے  انقرہ میں ملائیشیا کے سفیرسازالی  بن مصطفی کمال، غیر ملکی مشنز کے نمائندوں، فوجی معززین اور بہت سے مہمانوں نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےیشار گیولر  نے کہا کہ ملائیشیا اپنے محل وقوع کی وجہ سے جنوب مشرقی ایشیا میں ایک اعلیٰ تزویراتی اہمیت کا حامل ملک ہے۔

یشار گیولر  نے کہا کہ ملائیشیا حالیہ برسوں میں ہر شعبے میں ترقی پذیر اور مضبوط ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے طور پر، ہم اپنے برادر ملک  ملائیشیا کی اس ترقی سے بہت خوش ہیں، جس کے ساتھ ہمارے تاریخی اور ثقافتی تعلقات گہرے ہیں۔ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی اور ثقافتی رشتوں، محبت، احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔ آج ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں ترکیہ کا سب سے بڑا اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

یشار گیولر  نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تقریباً ہر شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

ترکیہ اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ملائیشیا  کے سفیر سازالی  نے کہا کہ  دونوں ممالک کے رہنما ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں، اور کہا کہ ملائیشیا اور ترکیہ کے تعلقات صرف سیاست اور معیشت تک محدود نہیں ہیں، اور ملائیشیا کے عوام نے 6 فروری کو قہرامان ماراش   کے زلزلے میں ترکیہ کی بھر پور مدد کی تھی۔



متعللقہ خبریں