شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ مسترد کردی

وزارت کی جانب سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے پی کی ترکیہ رپورٹ میں قبرص کے حوالے سے گزشتہ برسوں کا متعصبانہ رویہ جاری رکھا گیا جو  جزیرے کے حقائق سے  بہت دور ہے

2037243
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ مسترد کردی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  نے یورپی پارلیمنٹ (EP) کی طرف سے منظور شدہ ترکیہ سے متعلق رپورٹ پر اپنے  شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اس موضوع پر  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک EP قبرص کے مسئلے اور قبرص میں فریقین کے بارے میں اپنا غلط اور متعصبانہ رویہ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے، EP کی ایسی رپورٹیں اور فیصلے ہمارے لیے کوئی اہمیت  نہیں رکھتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے پی کی ترکیہ رپورٹ میں قبرص کے حوالے سے گزشتہ برسوں کا متعصبانہ رویہ جاری رکھا گیا جو  جزیرے کے حقائق سے  بہت دور ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ای پی نے  ترک قبرصی عوام کے وجود اور موروثی حقوق کو نظر انداز کرنے والی  اور یونانی قبرصی فریق کے خیالات کی مکمل عکاسی کرنے والی  رپورٹ کی منظوری  دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک EP قبرص کے مسئلے اور قبرص میں فریقین کے بارے میں اپنا غلط اور متعصبانہ رویہ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے، EP کی ایسی رپورٹیں اور فیصلے ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں