ترکیہ سے تعلقات اہم ہیں: یورپی یونین کمیشن

یورپی یونین کمیشن کے وسعتی امور کے ذمے دار اولیور وارہلی نے  ترکیہ سے تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  کسٹم یونین، ویزہ آسانی، توانائی و ٹیکنولوجی،سرمایہ کاری اور غذائی تحفظ جیسے موضوعات میں پیش رفت  سامنے آئے گی

2036701
ترکیہ سے تعلقات اہم ہیں: یورپی یونین کمیشن

 یورپی یونین کمیشن کے وسعتی امور کے ذمے دار اولیور وارہلی نے  ترکیہ سے تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  کسٹم یونین، ویزہ آسانی، توانائی و ٹیکنولوجی،سرمایہ کاری اور غذائی تحفظ جیسے موضوعات میں پیش رفت  سامنے آئے گی ۔

 برسلز  میں واقع یورپی پارلیمان  کے اجلاس میں کمیشن کی تیار  کردہ سال 2022  کی ترکیہ رپورٹ پر بحث کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں  وارہلی نے بتایا کہ  ترکیہ کے ساتھ تعلقات اہم ہیں ،امیدوار ملک کے ناطے  مشرق وسطی، جنوبی قفقاز اور بحیرہ اسود  میں استحکام و سلامتی کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ۔

وارہلی نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ  ترکیہ کے ساتھ  تعاون اور باہمی مفادات کے  تحت تعلقات  کو فروغ دینا چاہتے ہیں جن میں ڈیجیٹل اور گرین ٹیکنولوجی، معیشت، توانائی،ہجرتاور پناہ گزینوں کی مدد سمیت  دیگر شعبے شامل ہونگے، تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے مشترکہ مفاہمت کی ضرورت ہے جس کےلیے   کوششیں کرنا ہونگی  جن میں کسٹم یونین، ویزہ آسانی ، توانائی اور ٹیکنولوجی،سرمایہ کاری اورغذائی تحفظ جیسے شعبے ہونگے۔

 وارہلی نے  پناہ گزینوں کی آباد کاری  پر ترکیہ سے ممنونیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حوالے سے یورپی یونین تعاون فراہم کرنا جاری رکھے گی ، یوکرین کی علاقائی بقا پر تعاون اور غذائی تحفظ  میں ترکیہ کا کردار اہم رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں