ترکیہ اپنی فوجی،سفارتی، اقتصادی اورسیاسی پالیسیوں کی بدوت دنیا پر چھا رہا ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خِالات کا اظہار  استنبول میں نیول اکیڈمی کے ڈپلومہ اور پرچم حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب   کرتے ہوئے کیا

2031531
ترکیہ اپنی فوجی،سفارتی، اقتصادی اورسیاسی پالیسیوں کی بدوت دنیا پر چھا رہا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکیہ اپنی فوجی، سفارتی، اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں اور اقدامات کی  بدلوت دنیا میں اپنا مقام پیدا کررہا ہے۔

صدر ایردوان نے ان خِالات کا اظہار  استنبول میں نیول اکیڈمی کے ڈپلومہ اور پرچم حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب   کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جس کا ستارہ جنگوں اور تناؤ سے بھرے جغرافیہ میں استحکام کے طور پر ابھر رہا ہے۔

صدر ایردوان  نے  کہا کہ ہمارے پاس آبنائے باسفورس اور آبنائے  چناق قلعے  ہیں، جو کہ دنیا کی دو سب سے زیادہ تزویراتی آبی گزرگاہیں ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جو تنازعات پھوٹ پڑے، اس کے بعد پوری انسانیت کی نظریں تقریباً بحیرہ اسود کی طرف لگ گئیں۔ عالمی تجارت میں، بحیرہ روم اپنے توانائی کے وسائل کے ساتھ نمایاں ہے۔ ایک صدی قبل، "ہمارا خطہ جو کہ عالمی طاقتوں کے درمیان رقابت کا باعث بنا ہوا تھا ، آج بھی اسی جدوجہد کا منظر پیش کررہا ہے۔ انتشار اور غیر استحکام کی علامت والے خطے میں  ترکیہ اپنی عسکری، سفارتی، اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں  اور اقدامات کی بدولت دنیا بھر میں اپنا مقام پیدا کررہا ہے۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ان 10 ممالک میں سے ایک ہے جو جنگی جہاز ٹیکنالوجی میں اپنے جہاز کو ڈیزائن،  تعمیر اور دیکھ بھال  کرسکنے والا ملک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بحریہ کے پرچم بردار ٹی سی جی انادولو کے ساتھ اس میدان میں ایک نئی لیگ میں شامل ہوئے ہیں، جسے ہم نے اپریل میں خدمت کے لیے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کے پاس  مسلح ڈرونز  قزل ایلما  اور لائٹ  اٹیک ہوائی جہاز لینڈ کرنے والے بحری جہاز موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں