"یوم ظفر" صدر کا تہنیتی پیغام

صدر نےکہا ہے کہ 30 اگست کی فتح ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ خواہ  حالات کٹھن ہی کیوں نہ ہوں کامیابی تک پہنچنے کے لئے ہمارے سامنے ایک کھُلا راستہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے

2030843
"یوم ظفر" صدر کا تہنیتی پیغام

 صدر رجب طیب ایردوان نے 30 اگست یومِ ظفر کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے  جاری کردہ پیغام میں 30 اگست یومِ ظفر کی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ "ہم، ہمیں اس فتح کا تحفہ دینے والے جنگ نجات کے سپہ سالار غازی مصطفیٰ کمال اتاترک، اس جنگ میں شامل تمام فوجیوں اور شہداء کو احترام و عقیدت سے یاد کر رہے ہیں اور حق تعالیٰ سے ان کے لئے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 30 اگست کی فتح ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ خواہ  حالات کٹھن ہی کیوں نہ ہوں کامیابی تک پہنچنے کے لئے ہمارے سامنے ایک کھُلا راستہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔

صدر نے کہا کہ ہماری قوم نے  پندرہ جولائی کو بغاوت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دااستان رقم کی ہے جو کہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ یہ قوم اپنے قوی ارادے کے باعثاپنے پیروں پر مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہے ۔

 

میں  اپنی قوم کو یومِ ظفر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس جنگ کے شہداء اور غازیوں کے لئے اللہ سے رحمت کا طلبگار ہوں۔



متعللقہ خبریں