ترک قوم کی عظیم مثال،یوم ظفر کا 101 واں سال

آج کے دن یونانی فوج کے خلاف " یا آزادی یا موت" کے نعرے کے ساتھ  یلغار کرتے ہوئے ترک قوم نے اپنی تقدیر بدلی اور پوری دنیا پر یہ باور کروایا کہ اناطولیہ پر قبضہ  نا ممکن ہے

2030830
ترک قوم کی عظیم مثال،یوم ظفر کا 101 واں سال

 آج تیس اگست یوم ظفرکا 101واں  سال ہے ۔

 آج کے دن یونانی فوج کے خلاف " یا آزادی یا موت" کے نعرے کے ساتھ  یلغار کرتے ہوئے ترک قوم نے اپنی تقدیر بدلی اور پوری دنیا پر یہ باور کروایا کہ اناطولیہ پر قبضہ  نا ممکن ہے۔

 ترک قوم نے اپنا خون بہا کر اس جنگ کو جیتا جس میں ساکاریہ جنگی محاذ کو اس جنگ آزادی میں ایک اہم موڑ حاص رہا ۔

اس فتح کے بعد دشمن کی فوج کو  مکمل طور پر ملک سے نکالنے کی تیاریاں کی گئیں جس کےلیے مصطفی کمال پاشا نے چھبیس اگست سن 1922 کو ایک بڑے معرکے کا آغاز کیا ۔

 ستائیس اگست کو افیون قاراحصار، تیس اگست کو کوتاہیا ،یکم ستمبر کو امت  اور تاوشانلی کو  جبکہ نو ستمبر کو ازمیر کو بھی یونانی فوج کے چنگل سے چھڑایا  گیا ۔

 اس اہم تاریخی واقعےکے بعد سیور معاہدے کی جگہ لوزان معاہدے نے لے لیے  اور ترکیہ میثاق ملیہ کے جغرافیائی نقشے پر ابھرا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں