ترکیہ نے 2023 کے 7 مہینوں میں 30 ملین 93 ہزار 446 سیاحوں  کی میزبانی کی

7 ماہ میں ترکیہ آنے والے سیاحوں میں  سے 26  ملین  76 ہزار 240 غیر ملکی اور 3 لاکھ 327 ہزار 206 بیرون ملک مقیم شہری تھے

2029242
ترکیہ نے 2023 کے 7 مہینوں میں 30 ملین 93 ہزار 446 سیاحوں  کی میزبانی کی

ترکیہ نے 2023 کے 7 مہینوں میں 30 ملین 93 ہزار 446 سیاحوں  کی میزبانی کی ہے۔

7 ماہ میں ترکیہ آنے والے سیاحوں میں  سے 26  ملین  76 ہزار 240 غیر ملکی اور 3 لاکھ 327 ہزار 206 بیرون ملک مقیم شہری تھے۔

جنوری سے جولائی کے عرصے میں ترکیہ آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکیہ  کو سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں، روس پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59.22 فیصد اضافے کے ساتھ اور 3 ملین  498 ہزار 614 افراد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

جرمنی 7.32 فیصد اضافے اور 3  ملین  211 ہزار 724 افراد کے ساتھ دوسرے، برطانیہ 14 فیصد اضافے اور 2 ملین  63 ہزار 740 افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ان ممالک کے بعد بلغاریہ اور ایران  کا نمبر  آتا ہے۔

اس عرصے میں 30 ملین 93 ہزار 446 سیاحوں کی میزبانی کے ساتھ، ترکیہ نے 2019 میں 26 ملین 524 ہزار کو عبور کیا اور ایک نیا ر ریکارڈ قائم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں