جب تک زلزلہ زدگان کا مادی نقصان پورا نہیں ہو جاتا ہم پر نیند حرام ہے: ایردوان

ہم، کمزور پہلووں کی کمزوری دُور کرنے اور مضبوط پہلووں کو مزید محکم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

2028810
جب تک زلزلہ زدگان کا مادی نقصان پورا نہیں ہو جاتا ہم پر نیند حرام ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم عوامی خوشحالی میں اضافے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے، دارالحکومت انقرہ میں حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں 6 فروری کا زلزلہ "صدی کی آفت " تھا۔7،7 اور 7،6 کی شدت کے  اس زلزلے نے قہرمان ماراش سمیت 11 اضلاع کو متاثر کیا۔ ہمارے ایجنڈے کا اصل موضوع اس زلزلے کے پیدا کردہ زخموں کو جلد از جلد مندمل کرنا ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے شہریوں کے مادی نقصان کی پائی پائی ادا نہیں ہو جاتی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد پہلے سال کے اندر اندر ہم 3 لاکھ 19 ہزار مکانات  مکمل کر کے حقداروں کے حوالے کر دیں گے۔

انہوں نے موٹر گاڑیوں کی بے مہار قیمتوں پر قابو پانے اور مکانوں کے بڑھتے ہوئے کرایوں کے سامنے بند باندھنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ " ہم، کمزور پہلووں کی کمزوری دُور کرنے اور مضبوط پہلووں کو  مزید محکم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ گذشتہ 22 سالوں سے ہم اپنے جوانوں کی صلاحیتوں اور اپنے محنت کشوں کے تجربات  کی مدد سے آگے بڑھنا جاری  رکھے ہوئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں