ترکیہ کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کے ملائیشیا کے پریس میں چرچے

ملائیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما نے ترکیہ کی ایرو اسپیس انڈسٹریز، TAI کی پیداواری صلاحیت، اس کے بیرون ملک کھولے گئے دفاتر اور اس کے عملے کے ڈھانچے کے بارے میں  نمایاں خبریں شائع کی ہیں

2027664
ترکیہ کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کے ملائیشیا  کے پریس میں چرچے

ترکیہ کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اس بار ملائیشین پریس میں بڑے پیمانے پر کوریج دی گئی ہے۔

ملائیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما نے ترکیہ کی ایرو اسپیس انڈسٹریز، TAI کی پیداواری صلاحیت، اس کے بیرون ملک کھولے گئے دفاتر اور اس کے عملے کے ڈھانچے کے بارے میں  نمایاں خبریں شائع کی ہیں۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ  TAI 2028 تک دنیا کی 10 بڑی دفاعی کمپنیوں میں سے ایک بننے کے ہدف کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ  ترکیہ  نے دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کررہی ہے۔

خبروں میں، اس بات کا ذکر کیا گیا کہ TAI کے ڈرون سسٹمز  میں   ملائیشیا اور انڈونیشیا میں کافی دلچسپی لی جا رہی ہے۔

خبر کے مطابق  تیار کردہ ڈرونز  مکمل طور پر مقامی طور پر ڈیزائن اور مقامی وسائل ہی  تیار کیے گئے ہیں۔

برناما ایجنسی کی خبروں میں TAI کےڈائیریکٹر  جنرل مینیجر تیمل کوتل  کے جائزے  کو  بھی  جگہ دی گئی ہے۔

کوتل نے TAI کی جدید ترین دفاعی مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیتمیں اضافہ ہونے سے متعلق  مقامی طور پر تیار کردہ  قومی جنگی طیارے KAAN  کی مثال پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس کے پاس پانچویں نسل کا لڑاکا طیارہ تیار کرنے کے لیے ضروری ٹیکنالوجی، انجینئرنگ انفراسٹرکچر اور پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ کوتل  نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ KAAN 2023 کے آخر تک آسمانوں پر پرواز کرتا ہوا دکھائی دے گا۔



متعللقہ خبریں