ترک ڈرانز کے جرمن میڈیا میں چرچے

اخبار نےلکھا ہے کہ ترکیہ ڈرانز کی وجہ سے تکنیکی، فوجی اور اقتصادی طقوت بن کر ابھرا ہے

2025206
ترک ڈرانز کے جرمن میڈیا میں چرچے

دفاعی صنعت میں ترکیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اہم  اقدامات کی جرمن پریس میں جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

Frankfurter Allgemeine اخبار نے ترکیہ کی دفاعی صنعت کی اہمیت پر   تجزیہ شائع کیا ہے۔

آندریاس میہم کے دستخط شدہ تجزیے میں کہا گیا کہ "ترک دفاعی صنعت پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ہے" اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بہت سے ممالک ترکیہ مسلح ڈرانز خریدنے کے لیے قاطر میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

اخبار نےلکھا ہے کہ ترکیہ ڈرانز کی وجہ سے تکنیکی، فوجی اور اقتصادی طقوت بن کر ابھرا ہے۔

مضمون میں، Bayraktar TB2s کی کامیابی پر الگ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

تجزیے میںترک ڈرانز کی  تعریف کرتے ہوئے ان کے مختلف شعبوں میں کامیابی سے  آزمائے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی صنعتی فیسٹویل  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تجزیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ کی دفاعی صنعت اب صرف ڈرانز تک محدود نہیں رہی ہے۔

مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ ہر سال جولائی کے آخر میں،  دفاعی صنعتی  فیسٹویل  کا اہتمام کرتے ہوئے دنیا کو اپنی دفاعی صنعت کے کس قدر ترقی کیے جانے سے بھی آگاہ کرتی ہے۔

مضمون میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اس سال بین الاقوامی دفاعی صنعت میلے میں 1500 کمپنیوں نے شرکت کی جن میں سے 800 بیرون ملک سے تھیں۔



متعللقہ خبریں