ترک سائنسدان کی الیکٹرانک بریزیر ( bra) سے کینسر کی تشخیص

علمی  دنیا  میں اس وقت مشہور ترک طبیعیات دان جانان   دیدے ویِرین  کے الیکٹرانک بریزیر ( bra) سے کینسر کی تشخیص نکرنے کے چرچے ہیں

2019176
ترک سائنسدان کی الیکٹرانک بریزیر ( bra) سے کینسر کی تشخیص

ترک سائنسدان کی الیکٹرانک بریزیر ( bra) سے کینسر کی تشخیص۔

علمی  دنیا  میں اس وقت مشہور ترک طبیعیات دان جانان   دیدے ویِرین  کے الیکٹرانک بریزیر ( bra) سے کینسر کی تشخیص نکرنے کے چرچے ہیں۔

جانان   دیدے ویِرین   نے کہاہے کہ اس کی ٹیم نے ایک الیکٹرانک بریزیر ( bra)تیار کی ہے چولی تیار کی ہے جو چھاتی کے حصے میں کینسر کے ٹشوز کا پتہ لگا سکتی ہے۔

ڈیوائس میں الٹراسونک سینسرز کی بدولت، کسی بھی آپریٹر کی ضرورت کے بغیر چند سیکنڈ میں پورے چھاتی کی الٹراساؤنڈ فلم لی جاتی ہے۔

اس طرح کینسر کے ٹشو کا جلد پتہ چل جاتا ہے اور ڈاکٹر کے پاس جانے کے بغیر بھی باقاعدہ اسکریننگ کی جا سکتی ہے۔

دیدے ویِرین   نے یہ خوشخبری بھی دی کہ اس ڈیوائس کے ذریعے ایسے کیسز کا بھی  پتہ لگایا جا سکتا ہے جو وقتاً فوقتاً اسکیننگ میں نہیں دیکھے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ وہ اس پروجیکٹ پر  اپنی خالہ کی وجہ سے کام کررہی تھی  جنہیں 49 سال کی عمر میں ایڈوانس بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 6 ماہ کے اندر انتقال کر گئی تھیں۔

 دیدے ویِرین   نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ ہم نےاپنی خالہ کے ساتھ آخری 12 دن اکھٹے ہی گزارتے ہوئے  اس اس پراجیکٹ کےڈیزائن  کے  بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا  اور اب اس ڈیوائس کو تیار کرتے ہوئے  لاکھوں خواتین کی زندگیوں کو بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ  تمام خواتین کو وقف کرتی ہوں ؛ آپ اکیلی نہیں ہیں ۔

امریکہ میں مقیم   ترک  ایسوسی ایٹ پروفیسر جانان   دیدے ویِرین   MIT میڈیا لیبارٹری میں اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترک سائنسدان اس سے قبل جلد کے کینسر کا پتہ لگانے والے ڈیوائس اور  لباس ہی میں استعمال کیے جانے والے  دل کے سیل تیار کرکے دنیا میں اپنا نام روش کرچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں