ترکیہ میں گیس مرکز قائم کیا جا سکتا ہے: پوٹن

پوٹن نے بتایا کہ  ترکیہ میں گیس مرکز کے قیام کا موضوع زیر غور ہے جبکہ  گیس کی فروخت کے لیے  ترکیہ میں ایک الیٹرانک تجارتی پلیٹ فارم  بھی قائم ہو سکتا ہے

2017783
ترکیہ میں گیس مرکز قائم کیا جا سکتا ہے: پوٹن

 روسی صدر ولا دیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ  ترکیہ میں گیس مرکز کے قیام  کی بات چیت جاری ہے ۔

 پوٹن نے  سینٹ پیٹرزبرگ  میں روس۔ افریقہ اجلاس  کے بعد  اخباری نمائندوں کے سوالوں کو جواب دیئے۔

پوٹن نے بتایا کہ  ترکیہ میں گیس مرکز کے قیام کا موضوع زیر غور ہے جبکہ  گیس کی فروخت کے لیے  ترکیہ میں ایک الیٹرانک تجارتی پلیٹ فارم  بھی قائم ہو سکتا ہے جس کے لیے میرے خیال میں  ترکیہ  مناسب ہوگا کیونکہ وہ یورپ کےلیے ٹرانزٹ ملک ہے۔

پوٹن نے بتایا کہ  صدر ایردوان  سے وہ بدھ کے روز ٹیلیفون پر رابطہ کریں گے۔

روس۔یوکرین جنگ سے متعلق  پوٹن نے  کہا کہ  یوکرینی حکام سے مذاکرات  کا دروازہ تا حال کھلا ہے مگر یوکرینی فوج کے مسلسل حملے جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں