مقدس کتابوں کے خلاف اشتعال انگیزی، فرسودہ اور گھناؤنے حملے ہیں، خلوصی آقار

خلوصی آقار نے حالیہ ایام میں ہالینڈ، سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم  پر حملوں کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے

2017658
مقدس کتابوں کے خلاف اشتعال انگیزی، فرسودہ اور گھناؤنے حملے ہیں، خلوصی آقار

ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے قومی دفاعی کمیشن کے چیئرمین خلوصی آقار نے اس بات پر زور دیا کہ مقدس کتابوں کے خلاف اشتعال انگیزی، فرسودہ اور گھناؤنے حملے ہیں، ان اقدامات کو جرم تصور کیا جانا چاہیے۔

خلوصی آقار نے حالیہ ایام میں ہالینڈ، سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم  پر حملوں کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

ان حملوں  کی شدید مذمت کرنے والے  آقار نے  کہا کہ تا ہم  یہ مطلوبہ اور سد باب   کا حامل ایک جواب نہیں ہے۔ قرآن مجید  اور دیگر مقدس کتابوں کی گستاخی اور بے حرمتی   متعدد ممالک میں تا حال  جرم نہیں مانی  جاتی۔

آقار نے کہا کہ اس جیسی کاروائیوں کو جرم تصور کرنے کے لیے  عوام میں شعور قائم کرنے  اور اس معاملے میں  قانون وضع کرنے کے لیے  ہر قسم کی شراکت کی جانی چاہیے تاکہ مذکورہ بالا اقدامات کو مجرمانہ قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر ضروری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو  قرون وسطیٰ کی یاد دلانے والے غیر معقول اور غیر اخلاقی اقدامات، خاص طور پر یورپی ممالک میں، سماجی امن و سکون کو سبوتاژ اور تباہ کر دیں گے۔ سب کو، خاص طور پر ملکوں کے حکمرانوں کو دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لازمی اقدامات اٹھانے چاہییں۔



متعللقہ خبریں