ہمارے وطن کے علوی بیکتاشی طبقے کے حقوق کے لیے اہم اقدام اٹھائے گئے ہیں، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے استنبول کے علاقے  پینڈک میں علی بابا علوی  مرکز میں محرم افطار پروگرام  میں شرکت کی

2017592
ہمارے وطن کے علوی بیکتاشی طبقے کے حقوق کے لیے اہم اقدام اٹھائے گئے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ اہل بیت یعنی حضرت محمد کی دختر محترم، داماد اور نواسوں پر مشتمل کنبے ) سے محبت کرنا  انصاف و حقانیت، حق اور حقائق  کے معاملے میں کہیں زیادہ احتیاط برتنے کا مفہوم رکھتا ہے۔ اس یقین اور عزم کے ساتھ ہم نے گزشتہ برس جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ کے اہم ترین قدم کو اٹھاتے ہوئے علوی بیکتاشی  ثقافتی ڈائریکٹریٹ کا قیام عمل میں لایا تھا۔  

صدر ایردوان نے استنبول کے علاقے  پینڈک میں علی بابا علوی  مرکز میں محرم افطار پروگرام  میں شرکت کی۔

افطار میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اتحاد ویکجہتی  کا پیغام دیا۔

جمہوریہ کی تاریخ میں سب سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پچھلے سال علوی بیکتاشی مرکز ثقافت قائم کرنے کا اظہار کرنے والے  ایردوان نے کہا، "مملکت کے کلیدی  عنصر کے طور پر تصور کردہ  علوی بیکتاشی بھائیوں کو ایک طویل عرصے سے انتظار ہونے والے  حقوق دلانے کے لیے ہم نے جو اقدامات کیے ہیں،  میں دعا گو ہوں کہ یہ  ہم سب کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایک قوم ہونے کا شعور دن بدن مضبوط ہو رہا ہے، ایردوان نے کہا،

ہم تاخیر سے ہونے والے اس ادارہ جاتی فریم ورک کو قبول کرتے ہیں، جو دنیا کے سامنے یہ اعلان کرتا ہے کہ ہم سنی، علوی، ترک اور کرد  سب مل کر بھائی بھائی اور ایک قوم ہیں۔

افطار پروگرام سے روانگی کے دوران وہاں پر جمع ہجوم نے صدر ایردوان سے محبت کا برملا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں