انقرہ میں اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE)کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر پینل کا انعقاد

یومِ استحصالِ کشمیر پوری دنیا میں 5 اگست کے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف منایا جاتا ہے

2014386
انقرہ میں اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE)کے زیر اہتمام  مسئلہ کشمیر پر پینل کا انعقاد

یومِ  استحصال ِ  کشمیر  کے موقع پرترکیہ کے دارالحکومت   انقرہ میں اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام " تنازع  جموں و کشمیر  حال کی تلاش میں "کے زیر عنوان  پینل کا اہتمام کیا گیا ۔

یومِ استحصالِ کشمیر پوری دنیا میں 5 اگست کے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف منایا جاتا ہے۔   ترکیہ  میں  اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس پینل میں  ترکیہ میں پاکستان کے سفیر  ڈاکٹر یوسف جنید، ایس ڈی ای کے صدر ڈاکٹرگیورائے  آلپر ، ایس ڈی ای  کی  ڈومیسٹک پالیسی کے کوآرڈینیٹر پروفیسرتوفیق ایردیم، ایس ڈی ای کے صدر  سینان  طاووقچو  اور  گیوک برق دُرمازنے اس پینل سے خطاب کیا۔

تنازع کے قانونی، سیاسی، انسانی حقوق، سلامتی اور تاریخی جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈاکٹر گیورائے آلپر  نے جموں اور کشمیرپر غیر قانونی ہندوستانی قبضے کا دنیا میں سب سے زیادہ عسکریت پسند خطہ کے طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کشمیر   پر  ڈھائے جانے والے مظالم اور کشمیری عوام کے بنیادی حق خودارادیت سے انکار بھارت کے سامراجی عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔

 اس موقع پر سفیر نعمان ہزار نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکیہ  کے لیے بھی ایک اہم مسئلے کی حیثیت رکھتا ہے۔

  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور اس کے خطے اور بالعموم دنیا پر اس کے منفی اثرات  مرتب ہو رہے ہیں۔  اس لیے ضروری ہے کہ اس دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ مقبوضہ  کشمیر  میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مکمل استثنیٰ کے ساتھ اجاگر کیا اور کہا کہ  کشمیری تشخص کو تباہ کرنے کے لیے غیر کشمیریوں کو 4.2 ملین سے زائد غیر قانونی رہائشی سرٹیفکیٹ جاری  کیے گئے ہیں ،  صحافیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں   اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بے حد اجافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے جموں و کشمیر تنازعہ پر اصولی موقف پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  عالمی پلیٹ فارمز پر  مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کو سراہا۔

مختلف شرکاء نے مقبوضہ کشمیر سمیت مسلمانوں کے کاز کے لیے مل کر کام کرنے اور OIC اور UN جیسے فورمز کو استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب میں ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی، میڈیا  نے  بڑی گہری  دلچسپی  لی۔

پینل کے بعد تھنک ٹینک میں   موجود    حاضرین نے   اس سفیر پاکستان  اور پینل میں شریک  مقررین سے  سوالات کیے اور کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر  یوسف جنید نے   حاضرین کے سوالات  کا بڑی خندہ پیشانی  سے جوابات دیے  اور حاضرین کو مقبوضہ  کشمیر کے تمام پہلووں کے بارے میں آگاہی بھی فرمائی ۔  



متعللقہ خبریں