ترکیہ: ایردوان ۔ الثانی ملاقات

مذاکرات سے قبل صدر ایردوان نے الثانی کو ترکیہ کی مقامی گاڑی 'ٹوگ' تحفہ کی اور دونوں سربراہان نے لوسیل پیلس کے احاطے میں کچھ دیر تک گاڑی میں سواری کی

2013174
ترکیہ: ایردوان ۔ الثانی ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کل سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔

دوحہ پہنچنے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی  نے سرکاری تقریب کے ساتھ صدر ایردوان  کا استقبال کیا۔

دونوں طرف کے وفود سے تعارف و مصافحہ کے بعد صدر ایردوان اور الثانی  نے دو طرفہ ملاقات کی۔

مذاکرات سے قبل صدر ایردوان نے الثانی کو ترکیہ کی مقامی گاڑی 'ٹوگ' تحفہ کی اور دونوں سربراہان نے لوسیل پیلس کے احاطے میں کچھ دیر تک گاڑی میں سواری کی۔

صدر ایردوان نے امیرِ قطر الثانی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیے میں بھی شرکت کی۔

قطر میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد صدر ایردوان اپنے سرکاری دوروں  کے آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے ٹویٹر  سے صدر ایردوان کے دورے سے متعلق جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ " دوحہ میں، برادر صدر رجب طیب ایردوان  کی میزبانی نے مجھے بے حد مسرور کیا   ہے"۔

شیخ تمیم نے کہا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات میں ہم نے اقتصادی تعاون کوزیادہ  امیدا افزا مواقع اور آفاق تک پہنچانے  اور دو برادر عوام کے مشترکہ مفادات  کو حقیقت کا رنگ دینے  کے پہلووں پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے صدر ایردوان کے ساتھ علاقے اور دنیا کو درپیش متعدد  مسائل پر بات چیت کی اور ان کے حل کے لئے عالمی اتحاد  کی مضبوطی پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں