ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

بن سلمان نے کہا کہ وزارت دفاع اور ائیکار  کے درمیان ڈرانز  کی  خریداری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں  تاکہ مسلح افواج  کو مزید مضبوط ،   ملک کی دفاعی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے

2012889
ترکیہ  اور سعودی عرب کے درمیان  دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

سعودی عرب کے وزیردفاع خالد بن سلمان نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے ایگزیکٹو پلان پر دستخط کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ، بن سیلمان نے جمہوریہ ترکیہ کی وزارت قومی دفاع اور سعودی عرب کی مملکت کی وزارت دفاع کے درمیان تعاون کے نفاذ کے منصوبے کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر  قومی دفاع یشار گیولر  کے ساتھ دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کے نفاذ کے منصوبے پر دستخط کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  سعودی عرب کی وزارت دفاع بائیکار  سے ڈرانز  خریدے گی۔

 بن سلمان نے کہا کہ وزارت دفاع اور ائیکار  کے درمیان ڈرانز  کی  خریداری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں  تاکہ مسلح افواج  کو مزید مضبوط ،   ملک کی دفاعی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے ۔



متعللقہ خبریں