ترک طلباء نے ریاضی اور بیالوجی اولمپکس میں بڑی تعداد میں تمغے حاصل کیے ہیں

وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جاپان کے شہر چیبا میں منعقدہ 64 ویں بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ میں 112 ممالک کے 623 طلباء  نے شرکت کی

2012222
ترک طلباء  نے ریاضی اور بیالوجی اولمپکس میں بڑی تعداد میں تمغے حاصل کیے ہیں

ترک طلباء نے جاپان اور متحدہ عرب امارات میں منعقدہ بین الاقوامی ریاضی اور بیالوجی اولمپکس میں مجموعی طور پر 1 طلائی، 8 چاندی اور 1 کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جاپان کے شہر چیبا میں منعقدہ 64 ویں بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ میں 112 ممالک کے 623 طلباء  نے شرکت کی جس میں  ترکیہ کی نمائںدگی مہمت جان  باش تیمر  نے طلائی، بارش  قویونجو ، شوکت اونور یلماز، ملک گینگور، سردار بوزداع اور  حقان گیون دوان  نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

متحدہ عرب امارات  کے العین،  شہر  میں منعقد ہونے والے 34 ویں بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ میں اور 80 ممالک کے 320 طلباء نے شرکت کی۔ اس میں ترکیہ کی  جانب سے حلیل ایرن اویار، ایردیم یامان اولو،تولگا تابان  نے چاندی کا  اور  کریم آیدن نے ب کانسی کا تمغہ  حاصل کیا ہے۔

صنعت اور ٹیکنالوجی کے امور  کے  وزیر مہمت فتح کاکاجر  نے بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ترک طلباء نے بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے   اور ترکیہ کو 112 ممالک میں آٹھویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے ریاضی میں اولمپک کی تاریخ میں اپنی دوسری بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیر کاجر  نے تمام طلباء، ان کے اہل خانہ، اساتذہ اور اولمپک میں حصہ لے کر ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد دی اور ان کی مسلسل کامیابی کی تمنا ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں