15 جولائی لے شہدا کے لیے بیش تپے مسجد میں دعا

15 جولائی جمہوریت  و  قومی یکجہتی  کے دن کے موقع پر ترکیہ  کی  قومی  اسمبلی   میں 15 جولائی کے شہداء کی یادگار پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

2011860
15 جولائی لے شہدا کے لیے بیش تپے مسجد میں  دعا

فیتو کی  ناکام بغاوت کی کوشش  کے 7 ویں برس  دارالحکومت انقرہ کی  بیش تپے  ملت   مسجد میں منعقدہ پروگرام میں 15 جولائی کے شہداء کے لیے دعا کروائی گئی۔

نائب صدر جودت یلماز   نے صدارتی محل  میں واقع 15 جولائی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

15 جولائی جمہوریت  و  قومی یکجہتی  کے دن کے موقع پر ترکیہ  کی  قومی  اسمبلی   میں 15 جولائی کے شہداء کی یادگار پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قرتلمش اور نائب صدر  جودت یلماز   نے 15 جولائی کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چھوڑیں۔

یہاں پر بیان دیتےہوئے  نائب صدر  یلماز نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کے کے ارکان  پر ضربِ کاری لگا دی گئی ہے  اور اس تنظیم  کے  حکومت میں  موجود ارکان کو سرکاری اداروں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےہماری آزادی اور ہمارے مستقبل کو نشانہ بنانے والے   ان دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے اپنے شہدا کے خون کو رائیگان نہیں ہونے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فیتو  اور اس جیسی تنظیموں کے لیے آزاد سوچ رکھنے والے افراد کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں  جن سے چھٹکارہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

یلماز نے وضاحت کی کہ انہیں ایک ایسی قوم کا رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے اناطولیہ کی دانشمندی کے ساتھ ان غدار ڈھانچے کے خلاف ایک عمدہ موقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والوں کو نہ کبھی فراموش کیا ہے اور نہ ہی کرنے دیں گے اور آئندہ کبھی اس قسم کی کوشش کو بارآور  ہونے کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔  



متعللقہ خبریں