سویڈن اور ترکیہ کے درمیان دفاعی ڈھانچہ تشکیل دیں گے: نیٹو

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  ترکیہ اور سویڈن کے درمیان ایک سلامتی سے متعلق ڈھانچہ تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہےجبکہ انسداد دہشتگردی کےلیے ایک خصوصی رابطہ افسر کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی

2009693
سویڈن اور ترکیہ کے درمیان  دفاعی ڈھانچہ تشکیل دیں گے: نیٹو

نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  نے  کہا ہے کہ ترکیہ اور سویڈن کے درمیان دو طرفہ دفاعی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔

اسٹولٹن برگ نے ویلنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل گزشتہ روز صدر ایردوان اور سویڈش وزیراعظم کرسٹرسن  کے درمیان ہوئی ملاقات سے متعلق اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  ترکیہ اور سویڈن کے درمیان ایک سلامتی سے متعلق ڈھانچہ تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے،نیٹو اس حوالے سے امور میں تیزی لائے گا جبکہ  نیٹو کی تاریخ میں پہلی بار انسداد دہشتگردی کےلیے ایک خصوصی رابطہ افسر کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی ،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے  کیونکہ اس  موضوع پر گزشتہ سال میڈریڈ اجلاس میں  زیر غور لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،امید ہے کہ دونوں ملک اپنے خدشات کو رفع کرنے کے لیے زمین ہموار کریں گے۔

اسٹولٹن برگ نے مزید بتایا کہ سلامتی  کے اس ڈھانچے سے متعلق  دونوں ملک  سال میں ایک بار یکجا ہو تے ہوئے انسداد دہشتگردی  کی کوششیں تیز کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں