نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی مدت فرائض میں توسیع پر ترک صدر کا تہنیتی پیغام

" موجودہ کٹھن امتحانات کا سامنا ہونے والے اور سیکیورٹی ضروریات  کے حد درجے اہم ہونے والے ان ایام  کے تناظر میں  جناب اسٹولٹن برگ    کی خدمات ہمارے میثاق اور عالمی امن کے قیام میں معاونت فراہم کریں گی۔"

2007365
نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی مدت فرائض میں توسیع پر ترک صدر کا تہنیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  نے مدت ِ فرائض میں مزید ایک سال کی توسیع کیے جانے والے نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینز اسٹولٹن برگ  کو مبارکباد پیش کی۔

صدر ایردوان نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں  نیٹو کونسل کی قرار داد کے تحت سیکرٹری جنرل  کے عہدے  پر فائز رہنے کا فیصلہ کردہ اسٹولٹن برگ کو تہنیتی پیغام دیا ہے۔

اسٹولٹن برگ کی مزید کامیابیوں کی تمنا کا اظہار کرنے والے  جناب ایردوان نے  کہا کہ" موجودہ کٹھن امتحانات کا سامنا ہونے والے اور سیکیورٹی ضروریات  کے حد درجے اہم ہونے والے ان ایام  کے تناظر میں  جناب اسٹولٹن برگ   کی خدمات ہمارے میثاق اور عالمی امن کے قیام میں معاونت فراہم کریں گی۔"

30 ستمبر کو مدت فرائض پوری ہونے والے اسٹولٹن برگ یکم اکتوبر 2024 تک  نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں