فرانس میں واقعات کی اصلی وجہ  استعماریت : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ  فرانس میں گزشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں الجزائری نژاد نوجوان کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی جڑ استعماریت ہے

2006622
فرانس میں واقعات کی اصلی وجہ  استعماریت : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس میں پولیس کے ہاتھوں الجزائری نژاد نوجوان کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے بارے میں  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  فرانس میں واقعات کی اصلی وجہ  استعماریت ہے۔

صدر ایردوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ  فرانس میں گزشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں الجزائری نژاد نوجوان کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی جڑ استعماریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد نے تشدد کو جنم دیا اور آج کے واقعات کو متحرک  بھی یہی تشدد  ہے۔ انہوں نے کہا، جو لوگ ہواؤں کے بیج بوتے ہیں ان کو پھر طوفانوں ہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاریخ میں ایسا ہی  ہوتا آیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا ہمیں امید ہے مزید خون خرابہ ہوئے بغیر  اور تشدد  میں اضافہ ہوئے بغیر جلد ہی  حالیہ واقعات پر قابو پالیا جائے گا۔

ایردوان نے کہا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانا، دکانوں کو جلانا ،  لوٹنا ناقابلِ قبول  جرائم ہیں  اور  سڑکوں پر ہونے والے واقعات حقوق کے حصول کا جائز طریقہ نہیں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فرانسیسی  حکام کو اس سماجی  بے چینی سے سبق  حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے کہاکہ ہمیں تشویش ہے کہ یہ واقعات تارکین وطن اور مسلمانوں کے خلاف دباؤ، ڈرانے اور دھمکانے کی ایک نئی لہر کو جنم دیں گے۔



متعللقہ خبریں