صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون ،عید کی مبارکباد

دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے بھی ترک صدر ایردوان اورترک  عوام کو مبارکباد دی

2005097
صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون ،عید کی مبارکباد

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد  پیش کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے بھی ترک صدر ایردوان اورترک  عوام کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کوخاص طور پر اقتصادی   شعبے میں تعلقات کو  مزید مستحکم کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔  

پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ   قیادت کی سطح پر  دونوں ممالک کے درمیان  باقاعدہ رابطہ اس اسٹریٹجک شراکت داری کی ایک واضح خصوصیت ہے۔



متعللقہ خبریں