صدر رجب طیب ایردوان کا جرمن چانسلر اولاف شولز سے ٹیلی  فونک رابطہ

ایوان صدر  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے  کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا

2005223
صدر رجب طیب ایردوان  کا جرمن چانسلر اولاف شولز سے ٹیلی  فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے  کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ٹیلی فونک  رابطے  کے دوران روس کی تازہ ترین پیش رفت (پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی ویگنر کی روسی انتظامیہ کے خلاف بغاوت)  اور  سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کرنے کے معاملات  پر غور کیا گیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اگرچہ سویڈن نے پر انسداد دہشت گردی کے قانون میں ترمیم، کرکے  درست سمت میں قدم اٹھا یا ہے لیکن  سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG کے حامی دہشت گردی کے لیے  بھرتی کرنے اور مالی امداد فراہم کرنے کے لیے آزادانہ طور پر مظاہرے کر رہے ہیں جو  ترکیہ کے لیے ناقابل قبول ہے۔



متعللقہ خبریں