عید الاضحی کے موقع پر صدر ایردوان کا تہنیتی پیغام

یہ تہوار کے ترک ملت، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو، ترک صدر

2004675
عید الاضحی کے موقع پر صدر ایردوان کا تہنیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم نے جمہوریہ کی نئی صدی کو ہر اعتبار سے ایک نئے دور،  ایک نئے آغاز  اور سماجی مطابقت  کا سنگ میل  بنانے  کا نئے آغاز  اور سماجی مطابقت  کا  عہد کیا ہے۔

جناب ایردوان نے عید قربان کی مناسبت سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں  شہریوں کو دل و جان  سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے  اس تہوار کے ترک ملت، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے کا  اظہار کیا ہے۔

عید کے تہواروں کے اتحاد ویکجہتی، اور ابدی  بھائی چارگی کے ایام ہونے  کی یاد دلانے پر زور دیتے ہوئے جناب ایردوان نے کہا:" "عید الاضحی بالخصوص  ایثار قربانی کی بدولت  اشتراک اور  یکجہتیکے بام عروج تک پہنچنے والے ایام ہیں ۔انہوں نے  اس یقین کا اظہار کیا کہ  6 فروری کے زلزلے کی وجہ سے ہمارے دلوں میں  درد تا حال تازہ  ہونے والے ان دنوں میں عید الاضحی ہمارے شہریوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا کو مضبوط کرے گی۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ زلزلے کے زخموں پر مرہم رکھنے اور زلزلہ متاثرین کو جلد از جلد ان کے نئے گھروں کو واپس کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ایردوان نے کہا:"ہمیں امید ہے کہ ہم اکتوبر-نومبر تک بتدریج زلزلہ زدہ گھروں کے پہلے حصے کی فراہمی شروع کر دیں گے۔ ہم کل  ساڑھے 6 لاکھ  زلزلہ زدہ گھروں کو مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں، جن میں سے3 لاکھ 19 ہزار  کو وعدے کے مطابق پہلے سال کے اندر   پایہ تکمیل کو پہنچایا جائیگا۔

14 مئی اور 28 مئی کے انتخابات پیچھے رہ جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے بتایا کہ  اب ہمیں  ملک کے مسائل پر زیادہ توجہ دینے کا موقع ملا ہے۔

"ہمارا مقصد ہماری جمہوریہ کی نئی صدی کو ایک نئے دور، ایک بالکل نئی ترقی اور ہماری قوم کی آزادی اور مستقبل کی جدوجہد کے ہر پہلو میں ایک نئی سماجی مفاہمت کے لیے سنگ میل میں تبدیل کرنا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں