فیضی گیلانی ویلفیئر ایکٹیویٹیزایسوسی ایشن کی جانب سےترکیہ زلزلہ متاثرین کو5ملین ڈالرسے زاہد کی امداد

FGRF زلزلے کےاس  افسوسناک واقعے کے فوراً بعد ایف جی آر ایف نے متاثرہ علاقوں کا رخ اختیار کیا اور اس وقت سے   اب تک یہ این جی او   ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنی خدمات کے ساتھ سرگرم ہے

2000638
فیضی گیلانی ویلفیئر ایکٹیویٹیزایسوسی ایشن کی جانب سےترکیہ زلزلہ متاثرین کو5ملین ڈالرسے زاہد کی امداد

فیضی گیلانی ویلفیئر ایکٹیویٹیز ایسوسی ایشن ایک بین الاقوامی این جی او ہے، جس کا مخفف ایف جی آر ایف ہے، یہ دراصل دعوت اسلامی کے نام سے مشہور مادر تنظیم کا ایک فلاحی ڈویژن ہے۔

ترکیہ میں 6 فروری  صبح چار بج کر  17 منٹ پر  7٫8 کی شدت کے زلزلے   سے ترکیہ کی گیارہ صوبے   بری طرح متاثر  ہوءَ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں  13.5 ملین افراد رہائش پذیر ہیں جن میں 20 لاکھ شامی مہاجرین بھی شامل ہیں۔

 FGRF زلزلے کےاس  افسوسناک واقعے کے فوراً بعد ایف جی آر ایف نے متاثرہ علاقوں کا رخ اختیار کیا اور اس وقت سے   اب تک یہ این جی او   ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنی خدمات کے ساتھ سرگرم ہے۔

 ایف جی آر ایف نے سب سے زیادہ تباہ کن علاقوں میں خوراک اور غیر خوراکی اشیاء کے ساتھ متاثرین کو پہنچائیں  اور اب  بھی پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس وقت تک  ایف جی آر ایف  نے 11000 خاندانوں کو ہنگامی مقامات پر  ٹینٹ اور کنٹینرز لگائے  ہیں اور متاثرہ خاندانوں  کو  فیملی  پیکیج فرام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  

ایف جی آر ایف نے قہرامان ماراش میں  AFAD کے الحاق  سے  متاثرین کے لیے عارضی کنٹینر فراہم کیے ہیں اور اس طح حکومت ترکیہ کو مدد فراہم کر نے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  مزید برآں، FGRF این جی او  کی  طرف سے دیے جانے والے عطیے  سے  تقریباً 100 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ ہماری مرکزی کور کمیٹی نے انقرہ ہیڈ کوارٹر میں AFAD کے صدر سے ملاقات کی اور انطالیہ میں کمپنی کی سفارش کرنے کے لیے ریزیڈنسی کنٹینر کا آرڈر دینے پر اتفاق کیا۔ مزید یہ کہ یہ کنٹینر اگلے ہفتے میں تیار ہو جائیں گے اور متعلقہ مختص جگہ پر  کیے جائیں گے۔

 ہمیں مقامی اتھارٹی کے تعاون سے عثمانیہ میں   پچاس (50) واشنگ مشین فراہم کی ہیں۔ ہماری مرکزی کور کمیٹی نے عثمانیہ کے گورنر سے ملاقات کی اور علاقے کے گقرنر کی جانب سے جن اشیاء  کو فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی ان کو بہم پہنچایا ہے۔

ماہ   رمضان کے مقدس مہینے میں ہم 2 مختلف  علاقوں  میں کھانے پینے کی اشیاء فراہم  کی ہیں۔  ہم نے نور داع  میں 1000 متاثرین اور دیار باقر میں 300 متاثرین کو افطار کے پیکیجز  بھی فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے زلزلہ سے متاثرہ مختلف ریاستوں میں ایک ہزار 67 (1067) متاثرین کو نقد رقم کی تقسیم  کرتے ہوئے ان کی مدد کی ہے۔  

ہم اب بھی اپنی ٹیموں کے ساتھ علاقے میں  امداد فرہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔  ہم اپنے مقامی اور بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے بھی فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں، AFAD ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن اور ترک حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم تنظیمی ایس او پیز اور عطیہ دہندگان کے تعاون کی روشنی میں اپنی صلاحیت کے مطابق متعلقہ حکام کے تعاون سے متاثرین کی حمایت کے نتیجے میں اپنے کام کو  بڑے منظم طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہماس موقع پر آفاد، قزلائی  اور ٹی آر ٹی  کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور ان کی  انتھک محنت ان سب کے شکر گزار ہیں۔

ایف جی آر ایف  اب تک اب تک 5 ملین امریکی ڈالر سے زاہد کا ہدف مقر کررکھا ہے اور اس وقت تک نصف سے زاہد رقم کو متاثرین  میں تقسیم بھی کرچکی ہے اور مسلسل فراہم کررہی ہےایف جی آر ایف کے  پاس ریلیف کے لیے ابھی بھی مزید سامان موجود ہے اور اس وقت  ہمارے پاس کیمپوں کی فہرست ،  سٹاک میں موجود اشیاء سب اشیاء کی فہرست موجود ہے۔

علاوہ ازیں ایف جی آر ایف  نے  AFAD کو ایک کنٹینر سٹی کیمپ قائم کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ یہاں  خوراک اور ضروری اشیاء کی مدد فراہم کی جاسکے۔

ہم مسلسل تعاون فراہم کرنے  پر دل سے ان اداروں کی تعریف کرتے ہیں  اور ان کے ساتھ کام کرنے  کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔

عبدالحمید عطاری ایف جی آر ایف ہیڈ،

شہاب عطاری، کنٹری ہیڈ، 

محمد زوہیب اقبال عطاری

گراؤنڈ آپریشن ہیڈ - ترکیہ اور شام

فیضی گیلانی فلاحی سرگرمیاں



متعللقہ خبریں