سوئٹزرلینڈ میں ایردوان کا پتلااور ترکیہ پرچم کو جلادیا گیا

زیورخ میں یو بی ایس بینک کے سامنے "زیورخ ریوولیوشنری اسٹرائیک کلیکٹو" نامی گروپ کی جانب سے صدر  ایردوان   کے پتے اور ترکیہ کےپرچم  کو نذر آتش کردیا گیا

1999928
سوئٹزرلینڈ میں ایردوان  کا پتلااور ترکیہ پرچم کو جلادیا گیا

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں صدر رجب طیب ایردوان اور ترک پرچم کو نشانہ بنانے والی اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

زیورخ میں یو بی ایس بینک کے سامنے "زیورخ ریوولیوشنری اسٹرائیک کلیکٹو" نامی گروپ کی جانب سے صدر  ایردوان   کے پتے اور ترکیہ کےپرچم  کو نذر آتش کردیا گیا۔

سوئٹزرلینڈ بھر میں ہزاروں لوگوں کی طرف سے منعقدہ "فیمنسٹ سٹرائیک" میں دراندازی کرتے ہوئے، گروپ نے بینک کے سامنے"ایردوان  کو ہلاک کرو نامی بینر  بھی کھول رکھا تھا۔

اس گروپ نے، جس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بینر اورایردوان کے پتلے  کو نذر آتش کرتے ہوئے دکھا گیا ہے۔

حاصل کردہ معلومات کے مطابق سوئس پولیس کا موقف تھا کہ یہ کارروائی ان کے علم میں لائے بغیر کی گئی  ہے۔

برن میں ترک سفارت خانے اور زیورخ میں قونصلیٹ جنرل  کے مطابق   سوئس وفاقی حکام  کے سامنے  اشتعال انگیزی  کی یہ کوششیں  کی گئی ہیں۔

25 مارچ 2017 کو سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں فیڈرل پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے پارلیمنٹ سکوائر میں منعقد ہونے والی ریلی میں Kill Erdogan" تحریر کیا گیا تھا ۔  

بینر کھولنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور 18 جنوری 2022 کو شروع ہونے والے مقدمے میں جج نے 9 مارچ کو 4 ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

اگست میں، برن چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان نے اعلان کیا کہ برن ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے کیس میں بریت کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی۔



متعللقہ خبریں