بیرلوسکونی کی وفات ،صدر ایردوان کا تعزیتی پیغام

صدر ایردوان نے  سوشل میڈیا پر ترک اور اطالوی زبانوں میں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے دوست سیلویئو بیرلوسکونی کی وفات پر گہرا افسوس ہوا ہے

1999065
بیرلوسکونی کی وفات ،صدر ایردوان کا تعزیتی پیغام

 صدر رجب طیب ایردوان نے  86 سالہ اطالوی سابق  وزیر اعظم  سیلوو بیرلوسکونی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 صدر ایردوان نے  سوشل میڈیا پر ترک اور اطالوی زبانوں میں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے دوست سیلویئو بیرلوسکونی کی وفات پر گہرا افسوس ہوا ہے۔

صدر نے  سابق اطالوی وزیراعظم کے ساتھ اپنی تصاویر بھی جاری کیں ۔

 سابق اطالوی وزیراعظم گزشتہ روز وفات پا گئے تھَے جو کہ کافی عرصے سے علیل تھے۔



متعللقہ خبریں