ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے یورپی یونین اور روسی حکام سے رابطے

ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال

1997894
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے یورپی یونین اور روسی حکام سے رابطے

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزارت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق بوریل نے وزیر فیدان کو ان کے نئے منصب   کی  مبارکباد دی۔

بات چیت  کے  دوران ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یورپی یونین کے اعلی نمائندے بوریل نے  اس حوالے  سےاپنی ٹویٹ میں  کہا ہے کہ "ہم تعمیری اور باہمی طور پر فائدہ مند یورپی یونین۔ ترکیہ تعلقات کے بے صبری سے منتظر ہیں۔ جغرافیائی سیاسی چیلنجز کئی ایک  شعبوں میں ہمارے قریبی تعاون کا تقاضا پیش کرتے ہیں۔ مشرقی بحیرہ روم میں استحکام اور سلامتی انتہائی  اہم ہے۔"

یورپی یونین کمیشن  کے توسیعی امور کے ذمہ دار اولیور وارہیلی نے بھی  سماجی رابطوں کے پیج پر  وزیر خارجہ حاقان فیدان کو   نئے  عہدے کی مبارکباد دی ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے فیدان کے ساتھ موجودہ چیلنجوں کے حوالے سے قریبی تعاون کرنے اور ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا، ورہیلی نے اطلاع دی ہے  کہ انہوں نے فیدان کی  دورہ ترکیہ کی  دعوت کو بخوشی قبول کیا ہے۔

حاقان فیدان نے روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف سے  بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ جس دوران لاوروف نے بھی انہیں اپنا  تہنیتی پیغام دیا۔

روسی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ طرفین  دونوں ممالک  کے سیکرٹری خارجہ کے مابین  پائیدار تعاون کو جاری رکھنے کی توثیق کی ہے۔

ملاقات کے دوران، توانائی کے بڑے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور اقتصادی تعاون کے بین الحکومتی کمیشن کے کام سمیت روسی ترک تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مستقبل کے دو طرفہ رابطوں کے  شیڈول پر غور کیا گیا اور  موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی۔

موریطانیہ  اور جبوتی کے و زرا  خارجہ  نے بھی  حاقان فیدان کو تہنیتی پیغامات دیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں