افغانستان میں بم دہشت گرد حملے پر ترکیہ کی مذمت

کابل میں ترک سفارت خانے نے ٹوئٹرپر  پر دھماکے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا

1997869
افغانستان میں بم دہشت گرد حملے  پر ترکیہ کی مذمت

ترکیہ  نے افغانستان کے صوبے بدخشاں میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کابل میں ترک سفارت خانے نے ٹوئٹرپر  پر دھماکے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا۔

پیغام میں، صوبے کے مرکزی ضلع فیض آباد میں متعدد شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی "شدید مذمت" کی گئی ہے، تو  غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ6 جون کو صوبہ بدخشاں میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے ایک بم حملے میں مارے گئے طالبان اہلکار کی  بروز جمعرات فیض آباد کی ایک مسجد میں رسم جنازہ   کے دوران بم حملہ ہوا تھا ، جس دوران  11 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوگئے تھے۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تواس حملے کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی۔



متعللقہ خبریں