صدر ایردوان کا نئی کابینہ کے ساتھ پہلا اجلاس

ہم سرمایہ کاری، پیداوار، برآمدات، روزگار اور نمو پر سمجھوتہ کیے بغیر ترک معیشت کو مزید مضبوط کریں گے

1996358
صدر ایردوان کا نئی کابینہ کے ساتھ پہلا اجلاس

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کی تجویز دوبارہ ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

اردگان نے اپنی نئی کابینہ کے ساتھ پہلا اجلاس کل صدارتی کمپلیکس میں  سر انجام دیا۔

میٹنگ کے بعد ایک  بیان دیتے ہوئے ایردوان نے   ہفتے  کے روز ترکیہ اور بیرون ملک سے 5 ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت کے ساتھ عہدے کے آغاز کی تقریب  منعقد ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ، " ہماری تقریب میں خاص طور پر بیرون ملک سے شرکت کی سطح اور تعداد   ہمارے  لیے فخر کا باعث بنا ہے۔"

مشکل وقت اور خوشی کے دنوں میں ہم سے تعاون کرنے والے ترکیہ کے حقیقی دوستوں کا  ملک و قوم کے نام پر شکریہ ادا کرتے ہوئےایردوان نے کہا،" ہم ہزاروں کلومیٹر دور سے آتے ہوئے  ہماری خوشی میں برابر کے شریک ہونے  والوں کے  اس احسان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔"

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ نئے دور میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عمل کریں گے، ایردوان نے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کی تجویز، جسے وہ انتخابات سے قبل ایجنڈے میں لائے تھے، پارلیمنٹ کی صوابدید میں  دوبارہ پیش کریں گے۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سرمایہ کاری، پیداوار، برآمدات، روزگار اور نمو پر سمجھوتہ کیے بغیر ترک معیشت کو مزید مضبوط کریں گے۔

صدر  نے بتایا کہ ،"ہم اپنے ملک کے ایجنڈے سے اس کی تمام جہتوں کے ساتھ افراط زر کی وجہ سے زندگی گزارنے کی لاگت اور قیمتوں کے بے تحاشہ اضافے جیسے  مسائل کو ختم  کرنے میں پرعزم ہیں۔"

ایردوان نے بتایا کہ جنگ اور دہشت گرد تنظیموں کے حملوں سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے  ترکیہ میں پناہ لینے والے پناہ گزینوں کی محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار طریقے سے اپنے وطن واپسی کے عمل  میں ان کی  حوصلہ افزائی کریں گے ۔



متعللقہ خبریں