ترکیہ: صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

ملک بھر میں ووٹ ڈالنے کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو گیا ہے

1991745
ترکیہ: صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

آج 28 مئی بروز اتوار، ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے، رائے دہی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ملکی تاریخی میں پہلی دفعہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں ووٹ ڈالنے  کا آغاز  مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو گیا ہے۔

انتخابات کے، 14 مئی کو منعقدہ ،پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے  جمہوری اتحاد  کے امیدوار رجب طیب ایردوان کا مقابلہ ملت اتحاد کے امیدوار کمال کلچدار اولو سے ہو گا۔

بیرونی ممالک میں مقیم تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ووٹروں کے لئے 73 ممالک میں موجود 151 نمائندہ دفاتر  میں 167 بیلٹ بکس لگائے گئے تھے۔

بیرونی ممالک  میں ووٹ ڈالنے کا عمل 24 مئی کو اختتام پذیر ہو نے کے بعد ووٹوں کو طیاروں اور سفارتی کوریئر کے ذریعے ترکیہ لایا گیا تھا۔

دارالحکومت انقرہ  میں اوورسیز انتخابی کمیٹی  دفتر میں محفوظ رکھے گئے ان ووٹوں کو آج ملک بھر میں رائے شماری ختم ہونے کے بعد دیگر ووٹوں کے ساتھ کھولا اور گِنا جائے گا۔

بیرونی ممالک میں معینہ وقت میں ووٹ نہ ڈال سکنے والے ترک  شہری کسٹم چوکیوں پر آج ترکیہ بھر کی طرح شام 5 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔



متعللقہ خبریں