بیرونی ممالک ڈالے گئے ووٹوں کو ترکیہ منتقل کردیا گیا

بیرون ملک  ڈالے جانے والے  1 ملین  783 ہزار 107  ووٹوں کے ترکش ایئر لائنز کے  3 طیاروں کے ذریعے انقرہ لایا گیا ہے

1991219
بیرونی ممالک ڈالے گئے ووٹوں کو ترکیہ منتقل کردیا گیا

ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بیرون ملک ڈالے گئے ووٹوں کو دارالحکومت انقرہ لایا گیا ہے۔

بیرون ملک  ڈالے جانے والے  1 ملین  783 ہزار 107  ووٹوں کے ترکش ایئر لائنز کے  3 طیاروں کے ذریعے انقرہ لایا گیا ہے۔

ووٹوں کو ٹرکوں  کے ذریعے ووٹنگ بیگز ٹرانسفر کمیشن کے ہمراہ    قانون نافذ کرنے والے افسران کی نگرانی میں اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ لے جایا گیا ہے۔

بیرون ملک ووٹنگ ختم ہونے کے بعد، جن ووٹرز کا اندراج  غیر ممالک میں ہے  وہ 28 مئی کو شام پانچ بجے تک کسٹم  چوکیوں پر  ووٹ ڈال سکیں گے۔



متعللقہ خبریں