بیلجیئم ترک ووٹرز پر دہہشت گرد تنظیم کا حملہ

حملہے کا شکار بننے والے نوجوان کے چہرے پر زخم آئے  ہیں۔ حملہ آوروں اور زخمی نوجوانوں کو سہارا دینے والوں کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے

1990523
بیلجیئم ترک ووٹرز پر دہہشت گرد تنظیم کا حملہ
bruksel secmene saldiri.jpg
belcika'da secmene saldiri.jpg

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں PKK کے حامی گروپ نے ترکیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ دینے والے نوجوان پر کاٹنے والے آلے سے حملہ کیا ہے۔

حملہے کا شکار بننے والے نوجوان کے چہرے پر زخم آئے  ہیں۔

حملہ آوروں اور زخمی نوجوانوں کو سہارا دینے والوں کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی ہے۔

پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔

عینی شاہدین  کے مطابق   نوجوانوں پر حملہ کرنے والے گروپ نے دہشت گرد تنظیم PKK کے حق میں نعرے لگائے۔ واقعے میں کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

زخمی نوجوان کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔

ووٹنگ کا عمل بغیر کسی پریشانی کے مکمل ہونے کے بعد ووٹرز اور بیلٹ باکس کے اہلکار ایکسپو ایریا سے چلے گئے ہیں۔

گزشتہ روز PKK کے حامی گروپ نےووٹنگ کی نگرانی کرنے وا لے  افراد  پر لوہے کی سلاخوں اور کرسیوں سےحملہ کیا  جس سے  دو افراد زخمی  ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں