جہاں ماضی میں دہشت گرد دندنا رہے تھے وہاں آج ہم پیٹرول تلاش کر رہے ہیں: آقار

ماضی میں گبار میں دہشت گردوں کا ڈیرہ تھا اور آج علاقے میں امن و امان کا یہ عالم ہے کہ ہم وہاں پیٹرول تلاش کر رہے  ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1990027
جہاں ماضی میں دہشت گرد دندنا رہے تھے وہاں آج ہم پیٹرول تلاش کر رہے ہیں: آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ماضی میں گبار میں دہشت گردوں کا ڈیرہ تھا اور آج علاقے میں امن و امان کا یہ عالم ہے کہ ہم وہاں پیٹرول تلاش کر رہے  ہیں۔ ہم اس پہلو پر مزید کام کریں گے اور اس صورتحال میں مزید بہتری لائیں گے"۔

وزیر دفاع آقار نے کل انقرہ سے جاری کردہ بیان میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دوران حاصل کردہ  کامیابیوں پر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ " جیسے جیسے دہشت گردی کا خاتمہ ہوتا جائے گا تیسے تیسے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ اس کی سب سے روشن مثال گبار ہے ۔ ماضی میں علاقہ دہشت گردوں سے بھرا ہوا تھا لیکن اب وہاں پیٹرول کی تلاش ہو رہی ہے۔ ہم اس معاملے میں مزید کاروائیاں کریں گے اور صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے"۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ" دہشت گردی کے خلاف جدوجہد نہایت پُر عزم شکل میں جاری ہے۔24 جولائی 2015 سے لے کر اب تک 37 ہزار 886 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چُکا ہے۔ حالیہ ایک ماہ میں ہی غیر فعال کئے گئے دہشت گردوں کی تعداد 126 ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "جب تک دہشت گرد باقی ہیں ہماری جدوجہد بھی جاری رہے گی۔ ملکی سرحدوں کا دفاع ، جمہوریہ ترکیہ کے قیام سے لے کر اب تک کی، بھاری ترین حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ حالیہ 5 سالوں کے دوران سرحدوں سے غیر قانونی دخول  و خروج کی33 لاکھ کوششوں کو ناکام بنایا جا چُکا ہے"۔



متعللقہ خبریں