غیر ممالک  میں ترکیہ کے نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کا عمل آج ختم ہو جائے گا

انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے غیر ملکی الیکٹورل رجسٹر میں 3  ملین  423 ہزار 759 ووٹرز میں سے 1  ملین  763 ہزار 973 نے غیر ممالک  میں ترکیہ کے نمائندہ دفاتر میں اور کسٹمز چوکیوں  میں ووٹ کاسٹ کیا ہے

1990182
غیر ممالک  میں ترکیہ کے نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کا عمل آج ختم ہو جائے گا

ترکی میں اتوار 28 مئی 2023 کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے غیر ممالک  میں ترکیہ کے نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کا عمل آج ختم ہو جائے گا۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے غیر ملکی الیکٹورل رجسٹر میں 3  ملین  423 ہزار 759 ووٹرز میں سے 1  ملین  763 ہزار 973 نے غیر ممالک  میں ترکیہ کے نمائندہ دفاتر میں اور کسٹمز چوکیوں  میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

انتخابات کے لیے سپریم الیکشن  کمیشن  (YSK) کے طے کردہ کیلنڈر کے مطابق 73 ممالک میں 151 نمائندہ دفاتر میں 167  مقامات  پر بیلٹ باکسز لگائے گئے تھے تاکہ بیرون ملک مقیم ووٹر فہرست میں رجسٹرڈ ووٹرز اپنا ووٹ ڈال سکیں۔

YSK کے کیلنڈر کے مطابق 20 مئی کو شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل آج ختم ہو جائے گا۔

غیر ملکی ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ لوگ مقامی وقت کے مطابق 22:00 بجے تک بیلٹ باکس میں جا کر ووٹ ڈال سکیں گے۔

اس دوران ووٹرز  کسٹم  چوکیوں پر 28  مئی کو  شام  پانچ بجے  تک ووٹ ڈال  سکیں گے۔

بیرون ملک ووٹنگ کے عمل کے ختم ہونے کے بعد، YSK کی جانب سے متعین کردہ طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے، ووٹوں کو اعلیٰ سیکیورٹی کے تحت سفارتی کورئیر کے ذریعے ترکیہ لایا جائے گا۔

اتوار، 28 مئی  شام پانچ بجے  ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی ووٹرز کے ڈالے گئے ووٹوں کو ترکیہ میں دیگر بیلٹ بکسوں کے ساتھ کھولا جائے گا۔



متعللقہ خبریں