گیملک کے زیتون کو یورپی یونین کی جانب سے  رجسٹریش: وزیرمصطفی ورانک

صنعت اور ٹیکنالوجی کے امور  وزیر مصطفی ورانک نے کہا کہ گیملک زیتون یورپی کمیشن کے سرکاری  گزٹ  میں رجسٹریشن کا عمل 28 مئی تک مکمل ہو جائے گا

1989261
گیملک کے زیتون کو یورپی یونین کی جانب سے  رجسٹریش: وزیرمصطفی ورانک
varank gemlik zeytini.jpg
gemlik zeytini.jpg

گیملک کے زیتون کو یورپی یونین کی جانب سے  رجسٹریش  کی جا رہی ہے۔

صنعت اور ٹیکنالوجی کے امور  وزیر مصطفی ورانک نے کہا کہ گیملک زیتون یورپی کمیشن کے سرکاری  گزٹ  میں رجسٹریشن کا عمل 28 مئی تک مکمل ہو جائے گا۔

برصا میں اپنے بیان میں، ورانک نے گیملک زیتون کے حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے کی جانے والی  ریسرچ  کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی میں عالمی شہرت یافتہ گیملک زیتون کو  ترکیہ کے پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس نے وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے طور پر دیا ہے، وزیر ورانک نے وضاحت کی کہ انہوں نے یورپی یونین میں اس سلسلے میں درخواس دائری کی تھی۔

ورانک  نے کہا کہ گیملک زیتون کو یورپی کمیشن کے آفیشل جرنل میں رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ 28 مئی تک یہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ گیملک زیتون اب یورپی یونین میں باضابطہ طور پر تسلیم شدہ پروڈکٹ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اپنی مقامی خصوصیات اور مقامی مصنوعات کے ساتھ دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک، ترکیہ کی 9 مصنوعات یورپی یونین کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ 10ویں پروڈکٹ کے طور پر گیملک زیتون کی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی اور ہم اس پروڈکٹ کی عالمی منڈیوں میں بہت بہتر مارکیٹنگ  کرسکیں گے۔

ترکی کے پاس اس وقت یورپی یونین میں 9 رجسٹرڈ پراڈکٹس موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں