اناج راہداری میں ہم نہ صرف مغرب بلکہ افریقی ممالک کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ  کہ وہ یوکرین کے تنازع پر روس کے بارے میں مغرب کے رویے سے متفق نہیں ہیں اور یہ کہ "مغرب اشتعال انگیزی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے

1988458
اناج راہداری میں ہم نہ صرف مغرب بلکہ افریقی ممالک کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری میں ہم نہ صرف مغرب بلکہ افریقی ممالک کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

سی این این انٹرنیشنل پر بیکی اینڈرسن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ  کہ وہ یوکرین کے تنازع پر روس کے بارے میں مغرب کے رویے سے متفق نہیں ہیں اور یہ کہ "مغرب اشتعال انگیزی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے"، اور کہا، فوجی اور مالی امداد بھیج رہا ہے۔ اشتعال انگیزی؟

کیا مغرب یہاں غلطی کررہا ہے  کے سوال  کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مغرب نے اس مقام پر متوازن رویہ اختیار نہیں کیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں روس جیسے ملک کے بارے میں ایک متوازن نقطہ نظر بہت زیادہ درست ہو سکتا تھا۔ مغرب کو بھی  یہاں پر میری ہی طرح کا رویہ اپنان چاہیے تھے اور میں نے روسی صدر ولادیمیرپوتن کے ساتھ اپنے تعلقات کو  فروغ دیا ہے ان کو بھی دینا چاہیے۔

کیونکہ ہمیں دنیا میں ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ دوسرے لفظوں میں، میں مسٹر پوٹن سے اسی طرح مل رہا ہوں جس طرح میں اس وقت مغرب کے ہر ملک سے ملتا ہوں۔ اسی طرح بلیک سی گرین کوریڈور میں مثال کے طور پر ہم نہ صرف مغرب بلکہ افریقی ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئے ہیں۔  اب ہم نے اناج کی مدت 18 مئی سے مزید دو ماہ کے لیے بڑھا دی ہے۔ یہ کام کیسے ہوا؟ یہ مسٹر پوتن کے ساتھ ہمارے خصوصی مراسم ہی کی بدولت ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں