صدر ایردوان کی جانب سے تمام تر شہریوں سے اظہارِ تشکر

صدر ایردوان نے دونوں نجی ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور ایجنڈے کے حوالے سے  بیانات دئیے

1987420
صدر ایردوان کی جانب سے تمام تر شہریوں سے اظہارِ تشکر

صدر رجب طیب ایردوان نے ان تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے 14 مئی کو ریکارڈ ٹرن آؤٹ کے ساتھ بیلٹ باکس میں قومی  ارادے کا مظاہرہ کیا۔

صدر ایردوان نے دونوں نجی ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور ایجنڈے کے حوالے سے  بیانات دئیے۔

14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے ہر شہری کا اپنی پسند سے قطع نظر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ میں  ایک عظیم جمہوریت کا جشن منایا گیا ہے جس کی مثال شاید ہی دنیا میں مل سکے۔

قوم کی پختگی ہر طرح پر ستائش ہونے پرزور دینے صدر نے کہاکہ "انتخابات میں شرح شراکت 90 فیصد  تک رہی ہے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں، میڈیا آؤٹ لیٹس، اور  انتخابی عمل سیکورٹی فورسز اور عدلیہ کے تمام سرکاری ملازمین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے انتخابی عمل کے دوران خدمات ادا کیں۔ میں تمام منتخب ناموں کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی کامیابی کا دعا گو ہوں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں قوم نے ان پر بڑا احسان کیا، ایردوان نے کہا کہ قوم نے جمہوراتحاد کو پارلیمنٹ میں اکثریت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "بیلٹ باکس میں  پیش کردہ ارادہ  ہمارے سر آنکھوں پر "ہم  28 مئی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ کی توقع رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں