آلتون کی جرمنی میں دو ترک صحافیوں کی حراست کی مذمت

آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں صباح نیوز پیپر کے جرمنی کے نمائندے اسماعیل ایرل اور اخبار کے  ایڈیٹر انچیف جمیل آلبائے جوہری، گیوین کو رجسٹرڈ  دہشت گرد تنظیم  فیتوکے رکن کی شکایت پر   حراست میں لیے جا نے کی مذمت کرتا ہوں

1987718
آلتون کی جرمنی میں دو ترک صحافیوں کی حراست کی مذمت

صدارتی اطلاعاتی  امور  کے ڈائریکٹر  فخر الدین آلتون نے جرمنی میں دو ترک صحافیوں کی حراست کی مذمت کی ہے۔

آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں صباح نیوز پیپر کے جرمنی کے نمائندے اسماعیل ایرل اور اخبار کے  ایڈیٹر انچیف  جمیل  آلبائے جوہری، گیوین کو   رجسٹرڈ  دہشت گرد تنظیم  فیتو  کےے رکن کی شکایت پر   حراست میں لیے جا نے کی مذمت کرتا ہوں۔

آلتون نے  کہا کہ  جرمنی میں  فیتو  کے خلاف رپورٹس کے لیے صبح سویرے ترک صحافیوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مار کر ان کی گرفتاری اور ان کے آلات کو ضبط کرنا آزادی صحافت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے جرمنی کے اس موقف کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں اور ہمیں اس ملک میں آزادی صحافت پر دباؤ پر تشویش ہے۔ ہم جرمن حکام کی فیتو کے اراکین کی سرپرستی کر نے  اور اس خونخوار دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے اس غلط رویے سے واپس  آنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ  کے ساتھ مخلصانہ تعاون کرنے  اور  زیر حراست ترک صحافیوں کو جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں