ترکیہ کے زرعی شعبے میں ریکارڈ برآمدات

زرعی برآمدات، جس میں سال کے پہلے 4 مہینوں میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا، نے ترکیہ کی کل برآمدی فروخت میں 13,8 فیصد حصہ پایا جاتا ہے

1986620
ترکیہ کے زرعی شعبے  میں ریکارڈ برآمدات

ترکیہ کے زرعی شعبے نے جنوری تا اپریل 11 ارب 175 ملین ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں ۔

زرعی برآمدات، جس میں سال کے پہلے 4 مہینوں میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا، نے ترکیہ کی کل برآمدی فروخت میں 13,8 فیصد حصہ پایا جاتا ہے۔

زراعت میں کام کرنے والے 10 میں سے 3 شعبوں نے پہلے 4 ماہ میں برآمدی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اناج، دال ، تیل کے بیجوں اور ان کی مصنوعات کی 3 ارب 801 ملین ڈالر، تازہ پھل اور سبزیاں 1 ارب 176 ملین ڈالر، زیتون اور زیتون کا تیل 377 ملین 17 ہزار ڈالر رہا جو کہ جنوری تا اپریل کی اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔

یہ برآمدات مختلف ممالک کے لحاظ سے  کچھ یوں رہی ہیں سال کے پہلے 4 ماہ میں عراق کو اناج، دال، تیل کے بیجوں اور مصنوعات کی 660 ملین 600 ہزار ڈالر، روس کو تازہ پھلوں اور سبزیوں کے شعبے میں 316 ملین 534 ہزار ڈالر، زیتون اور زیتون کے تیل کے شعبے کو سپین 130 ملین 700 ہزار ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں