سربیا میں مسلح حملوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ترکیہ کا اظہارِافسوس
سربیا میں 2 روز قبل ایک اسکول میں 9 افراد کی ہلاکت اور بلغراد کے قریب ملاڈینویک کے علاقے میں مسلح حملے میں 8 افراد کی ہلاکت اور 14 افراد کے زخمی ہونے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں
1983381
ترکیہ نے سربیا میں مسلح حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہلاک شدگان کے خاندانوں ،عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سربیا میں 2 روز قبل ایک اسکول میں 9 افراد کے ہلاک ہونے والا اور بلغراد کے قریب ملاڈینویک کے علاقے میں رات کے وقت مسلح حملے میں 8 افراد کی ہلاکت اور 14 افراد کے زخمی ہونے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اپنے عزیز و اقارب کو کھونے والوں، سرب عوام اور حکومت سے ہم دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں۔