بحیرہ اسود اقتصادی تعاون پارلیمانی اسمبلی میں یوکرین کے وفدکے احتجاج پر شَن توپ کا شدید ردِ عمل

مصطفیٰ شَن توپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ترکیہ کی قومی اسمبلی  کی میزبانی میں پی اے بی ایس ای سی پارلیمانی اسپیکرز سمٹ میں یوکرائنی پارلیمانی وفد کے کچھ ارکان کے اشتعال انگیز اور جسمانی طور پر جارحانہ اقدامات کو ہر گز  قبول نہیں

1983017
بحیرہ اسود اقتصادی تعاون پارلیمانی اسمبلی میں یوکرین کے وفدکے احتجاج پر شَن توپ کا شدید ردِ عمل

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے 30 تاریخ کو بحیرہ اسود اقتصادی تعاون پارلیمانی اسمبلی (بی ایس ای سی)  کے  سالانہ سربراہی اجلاس میں روسی وفد کی نائب سربراہ اولگا تیموفیفا کی تقریر کے دوران یوکرین کے وفد کی طرف سے جھنڈے کے ساتھ احتجاج کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ترکیہ کی قومی اسمبلی  کی میزبانی میں پی اے بی ایس ای سی پارلیمانی اسپیکرز سمٹ میں یوکرائنی پارلیمانی وفد کے کچھ ارکان کے اشتعال انگیز اور جسمانی طور پر جارحانہ اقدامات کو ہر گز  قبول نہیں کیا جا سکتا۔

پارلیمنٹ کے سپیکر شَن توپ نے کہا، "میں پی اے بی ایس ای سی میں  خطے کے مسائل کو بات چیت کی بنیاد پر حل کرنے کے مقصد کے لیے یکجا موقع پر  اس طرح کے بدقسمتی اور ناقابل قبول واقعہ کا سامنا کرنے پر افسوس ہے ، میں اس رویے کی مذمت کرتا ہوں۔ اس سے امن کے ماحول جسے ترکیہ بہتر بنانے  میں مصروف ہے کی کوششوں میں خلل پڑرہا ہے۔



متعللقہ خبریں